Capricorn Personality

بر ج جدی

تعارف

Capricorn Personalityجدی علم نجوم کا دسواں برج ہے۔ 23 دسمبر سے لیکر 20 جنوری کے دورانیے میں پیدا ہونے والے لوگوں کا یہ برج ہوتا ہے۔ برج جدی میں کل سترہ ستارے ہیں جن کو ملانے سے ایسی شکل واضح ہوتی ہے جیسے آسمان پر چھلانگیں مارتی ہوئی سینگوں والی بکری ہے۔

Capricorn Personality In Urdu - Burj Jaddi Ki Shakhsiyat

جدی افراد کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

  • مزاجاً جدی افراد محتاط اور شرمیلے ہوتے ہیں۔
  • بے تحاشہ عملی اور مواقع سے فائدہ اٹھانے والے لوگ ثابت ہوتے ہیں۔
  • انکے اندر صبر و تحمل بھی پایا جاتا ہے اور نظم و ضبط کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں۔
  • جدی افراد ہر معاملے کو سمجھنے میں سیکنڈ ہی لگاتے ہیں۔
  • جب ان کو تنگ کیا جائے تو بڑے ہی برے طریقے سے پیش آسکتے ہیں۔
  • یہ لوگ ہمیشہ آگے بڑھنے کے متعلق ہی سوچتے رہتے ہیں۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بڑے ہی قابل اعتماد ہوتے ہیں اور اپنے وعدے کے پکے ثابت ہوتے ہیں۔
  • کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے یہ لوگ حقائق اور ثبوتوں کو تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
  • جدی لوگ انتظار کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔
  • اپنے ساتھ ہوئے برے سلوک کو نہ کبھی بھولتے ہیں اور نہ ہی معاف کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے ہی چالاک واقع ہوئے ہیں اور ہر چیز کو بہتر طورپرجانچ اورسمجھ سکتے ہیں۔
  • جدی لوگ جب ایک بار ناکام ہوجائیں تو دوسری بار زیادہ محنت اورپرزوراندازکے ساتھ ہی واپس آتے ہیں۔
  • اپنا فارغ وقت ہمیشہ نئے لوگوں کے ساتھ ہی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
  • برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی وفادار ثابت ہوتے ہیں۔
  • ان میں ہر چیز کے بارے میں اضافی سوچنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
  • دوستوں کے ساتھ پاگل پن کی حدتک لطف ومزاح کرتے ہیں۔
  • برج جدی سے تعلق رکھنے والے خود اعتمادی کے ساتھ دوسروں کواپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں۔
  • یہ تنہا وقت گزارنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں۔
  • اپنے اوپر کسی بھی قسم کے رعب و دبدبہ کا اثر بالکل بھی نہیں لیتے ہیں۔

برج جدی شخصیت

مثبت پہلو

  • برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں ایک بڑا مثبت پہلو یہ ہے کہ یہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس چیز کے متعلق تمام حقائق ضرور حاصل کرتے ہیں۔
  • تقریباً ہر لحاظ سے یہ لوگ بڑے ہی باعمل ،ہوشیار اور پرجوش ثابت ہوئے ہیں۔
  • نظم و ضبط ،صبر وتحمل اورمثبت رویے کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں۔
  • اکثر و بیشتر انکے مقاصد بڑے ہی ہوتے ہیں۔
  • جدی لوگ سلجھے ہوئے اور ملنسار ثابت ہوئے ہیں۔
  • جدی افراد و خواتین قدامت پسند ،فرض شناس ،دیانت دار اور قابل اعتبار ثابت ہوتے ہیں۔
  • نئی چیزوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ان کے مزاج کاخاصہ ہے۔
  • ان لوگوں کو اپنی ذاتی چیزوں سے شدید لگاؤ ہوتا ہے۔
  • بہ نسبت دوسروں کے، جدی لوگوں میں زندگی میں آگے بڑھنے کی لگن زیادہ ہوتی ہے۔
  • ضرورت کے تحت دولت اور طاقت دونوں کو حاصل کرنا یہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
  • یہ لوگ حقیقی طورپر ذمہ داریاں نبھانے کے اہل ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنے مضبوط قوت ارادی کی بدولت زندگی کے ہر میدان میں کامیاب رہتے ہیں۔
  • اپنی قابلیت کے بل بوتے پر سب پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں۔
  • زندگی میں کسی بھی صورتحال یا کسی بھی مرحلے میں انکو اپنی ذات پر قابو رکھنا خوب آتا ہے۔
  • یہ اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کسی بھی قسم کی پابندی خود پر برداشت نہیں کرتے ہیں۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی صلاحیتوں پر ہی بھروسہ کرکے زندگی میں آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
  • یہ لوگ زندہ دل ثابت ہوتے ہیں اور کسی کے ساتھ بھی بغض اور کینہ نہیں رکھتے ہیں۔
  • جدی لوگ چھوٹی اور معمولی ناکامیوں سے دلبراشتہ کبھی بھی نہیں ہوتے ہیں۔
  • ان لوگوں کو اپنی نجی اور گھریلو زندگی سے بڑا ہی لگاؤ ہوتا ہے۔

منفی پہلو

  • یہ لوگ کچھ منفی سوچ کے حامل بھی ہوتے ہیں اور اکثر و بیشتر وہ کچھ کر ڈالتے ہیں جو کہ انہیں بالکل نہیں کرنا چاہئے۔
  • یہ اپنے موقف پر ڈٹے رہتے ہیں یعنی فطرتاً ڈھیٹ ہوتے ہیں۔
  • شرمیلے بھی واقع ہوئے ہیں یعنی صرف اپنے قریبی دوستوں کی صحبت میں ہی لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔
  • ہمیشہ شکوک و شہبات سے بھرے ہوئے ہی رہتے ہیں۔
  • دوسروں کی باتیں اور نصیحتیں ان پر بالکل بھی اثرنہیں ڈال سکتی ہیں۔
  • جدی لوگ خودغر ض ہوتے ہیں اسی لئے اپنا ہی سوچتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنے فائدے کے لئے انسانی اقدارکو بھی پسِ پشت ڈالنے سے باز نہیں آتے ہیں۔
  • اس برج کے حامل اشخاص کبھی کبھار سرد مزاج کا بھی مظاہرہ کرجاتے ہیں۔
  • جدی لوگ دولت کمانے میں اس قدر حرص میں مبتلا ہوسکتے ہیں کہ اپنے دوستوں اور قریبی عزیزوں کی قربانی دینے سے بھی باز نہیں آتے۔
  • اپنے معاملات میں بے رحم بھی ہوجاتے ہیں۔
  • دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کسی بھی معاملے میں جلد پریشان ہوجاتے ہیں۔
  • اکثر اوقات یہ اپنا کیا ہوا وعدہ بھی بھول جاتے ہیں۔
  • اپنے دوستوں کے ساتھ بھی سختی کے ساتھ پیش آنے سے نہیں کتراتے ہیں۔

برج جدی اور پیارومحبت

برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ چونکہ زیادہ جذباتی نہیں ہوتے ہیں اسی لئے عشق و محبت کی جانب کم ہی توجہ دیتے ہیں۔یہ لوگ حقیقت کے زیادہ قریب رہنا پسند کرتے ہیں اسی لئے عملی زندگی ہی گزارنا پسند کرتے ہیں پیارومحبت کے جال میں خود کو پھنسانا پسند نہیں کرتے ہیں۔اپنے جذبات کے اظہار کے لئے الفاظ کا استعمال کم ہی کرتے ہیں۔یہ لوگ محنتی ہوتے ہیں انکی محبت میں خلوص اور استحکام پایا جاتا ہے اور ہمیشہ اپنے محبوب سے وفا نبھاتے ہیں۔برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ چونکہ ہمیشہ سچی محبت ہی کرتے ہیں اسی لئے اپنے محبوب سے بھی سچی محبت کی ہی توقع رکھتے ہیں۔

جدی لوگ ہمیشہ اپنے محبوب کو قیمتی تحائف دے کر حیران کرتے رہتے ہیں۔ کیونکہ انکی فطرت میں کسی کے ساتھ بھی فلرٹ کرنا نہیں ہوتا اسی لئے ایک وقت میں ایک ہی ساتھی رکھتے ہیں۔ہمیشہ اپنے پریمی کے ساتھ سکون سے رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔انکی محبت میں خلوص ،چاہت اور سچائی شامل ہوتی ہے اسی لئے انکی جانب سے تعلقات کے ختم ہونے کا چانس کم ہی ہوتا ہے ۔جن کے ساتھ بھی تعلق رکھتے ہیں اسکو شکایت کا موقع کم ہی دیتے ہیں۔

دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ ان کا رویہ

برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ہنسی مزاق والی فطرت کی بدولت دوستوں کا ایک مجمع اپنے اردگرد بنائے رکھتے ہیں۔انکی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جو بھی انکے دوست بنیں وہ لوگ ایماندار ،وفادار ان جیسی ہی سوچ کے حامل افراد ہوں۔اپنے دوستوں کے ساتھ کسی بھی تہواروں میں وقت گزارنا پسند نہیں کرتے ہیں۔برج جدی سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین اپنے گھر کے افراد کے لئے مثبت جذبات رکھتے ہیں۔دوستوں کے لئے بڑی قربانی دینے سے اکثر گریز ہی کرتے ہیں۔ہمیشہ اپنے دوستوں کے لئے اپنے جذبات کو چھپائے ہی رکھتے ہیں۔

کیرئیر اور روپیہ پیسہ

برج جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ کیرئیر کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی حساس واقع ہوئے ہیں۔اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لئے نت نئے طریقوں پر عمل پیرا رہتے ہیں۔یہ لوگ اعلی پائے کے مقاصد رکھتے ہیں اورکسی بھی کام کو سنبھالنے کی انکے اندر شاندار خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔یہ لوگ پہلے اپنے اہداف مقرر کرلیتے ہیں پھر اس پر اپنی تمام تر توانائی اور لگن سے کام شروع کردیتے ہیں۔یہ لوگ بہت ہی محنتی اور جفاء کش ثابت ہوئے ہیں اسی لئے اکثر کسی بھی شعبے میں کامیابی ان کو ہی ملتی ہے۔

برج جدی سے تعلق رکھنے والے افراد جن شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ان میں مالی امور کے شعبے، درس و تدریس کا شعبہ اور پراپرٹی ڈیلر کے شعبے شامل ہے۔ اگر یہ لوگ اپنی پسندیدہ شعبوں میں بھی محنت کریں اور ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھیں تو انکو بڑی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ یہ لوگ نہایت جانفشانی سے کامیابی کے لئے کوشاں رہتے ہیں،روپے پیسے اور دولت سے انکو کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہوتی ہے عموماً دولت کمانے اور اسکو جمع کرنے کی فکر میں ہی لگے رہتے ہیں۔جدی لوگوں کو دولت کمانے کے نت نئے طریقے بھی خوب آتے ہیں۔اور دولت کمانے اور آگے بڑھنے کے بیشمار مواقع انہیں ملتے ہی رہتے ہیں۔یہ لوگ پیسہ خرچ کرنے سے بھی نہیں گھبراتے اور اکثر غیر ملکی اشیاء خریدنا ہی انکی فطرت میں شامل ہوتا ہے چاہے وہ کتنی ہی مہنگی ہی کیوں نہ ہو۔

برج جدی سے تعلق رکھنے والے مردوں کی منفی اور مثبت خصوصیات

اس برج کا حاکم ستارہ زحل ہے۔ جدی مرد عموماً درمیانہ قد چھوٹی آنکھوں والے ہوتے ہیں۔ یہ پراعتماد اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔ صبروتحمل اور مستحکم مزاج انکی نمایاں خصوصیات ہیں۔

یہ مرد جلد غصہ میں بھی آجاتے ہیں لیکن فطرتاً سرد مزاج ہوتے ہیں۔ انکی ایک بڑی تعداد مضبوط قوت ارادی کی مالک ہوتی ہے۔ یہ مرد زندگی میں آگے بڑھنے کی بڑی لگن رکھتے ہیں۔ زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے عزائم کو مختلف انداز میں بروئے کار لاتے ہیں۔ مہذب لوگ ہوتے ہیں اسی لئے دوسروں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ بعض اوقات سخت مزاج بن جاتے ہیں اور انکے نزدیک دوستوں کی دوستی صرف فائدہ مندی پر ہی منحصر ہوتی ہے۔

جدی مرد کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت سابقہ واقعات کا بغور مطالعہ کرتے ہیں۔اپنی دلی کیفیت کا اظہار چہرے سے نہیں ہونے دیتے۔ ان کے اندر بےجا مداخلت کرنے کی بھی عادت ہوتی ہے۔ یہ مرد تمام فیصلے اور امورزندگی مستقل مزاجی سے سرانجام دیتے ہیں۔ یہ لوگ عجلت پسند ،جلد باز اور جوشیلے بالکل بھی نہیں ہوتے ہیں۔ ہر کام سوچ سمجھ کر ہی کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ جدی مرد اپنے رومانوی دور میں بھی سیر و تفریح پر جانا پسند نہیں کرتے ہیں لیکن چالیس اور پچاس سال کی عمر میں انکے اندر گھومنے پھرنے کی خواہش پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اپنی ذات کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

جدی لوگ اپنے مقصد کے حصول کے لئے انتہائی خودغرضانہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں۔انکی زندگی کا راستہ سخت بھی ہوسکتا ہے کیونکہ لوگ انکو غلط سمجھتے ہیں۔ یہ مرد ہر قسم کے حالات میں خود کو ڈھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر چیز کو ہرقسم کے حالات کو حقیقت کی آنکھ سے ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگر کوئی دوسرا ان سے کوئی مشورہ مانگے تو بلاتکلف اسکو مشورہ دیتے ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے مرد اکثر خوش خلق ، اچھی نیت والے اور دل کے سخی ہوتے ہیں۔ نیکی کے کام میں کوشش کرنے والے ہوں گے۔

جدی حضرات کے لئے احتیاطی تدابیر

یہ برج خانہ مریخ ہے۔ ستارہ امام حسن کا ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے مرد کو چاہئے کہ اپنے دل کا راز کسی کے آگے بھی بیان نہ کرے ۔نماز کی ادائیگی میں کاہلی اور سستی ہرگز نہ دکھائے ۔حرام اور ناجائز مال کی طرف ہرگز توجہ نہ کرے ورنہ نقصان اٹھائے گا۔ حصول دنیا کے لئے کافی کوشش کرسکتا ہے لیکن ملے گا وہی جو نصیب میں لکھا ہوا ہے۔ دوسروں کی عزت اتنی ہی کرے جتنی کہ انہیں دوسروں کی جانب سے عزت و احترام ملتا ہے۔

جدی مرد کے جسم پر ایک تل ہوگا جو دولت و اقبال کی نشانی ہے ۔آخری عمر کے حصے میں کافی مال ہاتھ لگ سکتا ہے۔ چار پایوں والے جانور سے نقصان اٹھاسکتاہے ۔مغرب کی جانب سفر کرنا مبارک ہوگا۔ کسی کو قرض نہ ہی دے تو اچھا رہے گا ۔خیانت کے متعلق سوچے بھی مت۔ بہن بھائی خدمت گزار ہونگے۔

جدی برج سے تعلق رکھنے والے مرد کو جوڑوں کا درد، گھٹنوں میں تکلیف اور جلن کی شکایت ہوسکتی ہے۔ نیا چاند دیکھ کر قرآن پاک کا دیکھنا بہتر ہے۔ اپنی حاجات کی تکمیل کے لئے ربیع الاول کا مہینہ مبارک ہوگا۔ چار اور اٹھارہ برس کی عمر سے اگر محفوظ رہا تو عمر اسکی ایک سو برس تصور کی جائے گی۔ حرام کے مال اور بری چال چلن والے لوگوں سے اسکو دور ہی رہنا چاہئے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے مرد کی قسمت میں اولاد بہت لکھی ہوئی ہے۔

مصیبتوں سے سے خود کو بچانے کے لئے دعا جوشن کبیر اور صغیر دونوں اپنے پاس رکھے ۔ایک نیلی آنکھوں اور بلند قد والا آدمی بلاوجہ اسکے کام میں مداخلت کرسکتاہے اس سے محتاط رہے ۔اس برج والا آدمی غصہ کم ہی کرنا چاہیے۔

اس برج والے آدمی کے لئے مہینہ شعبان کا اور انگوٹھی یاقوت کی راس آئے گی۔نیا چاند دیکھ کر جاری پانی دیکھے اور قرآن پاک کی بھی تلاوت کرے۔

برج جدی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مثبت اور منفی خصوصیات

اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین و لڑکیاں دلکش و پرکشش وجود کی مالک ہوتی ہیں۔ یہ بڑی ہی عمل پسند واقع ہوئی ہیں۔ انکے سڈول پیکر اور پر سحر شخصیت کی چاپ سے ہر مرد پہلی ہی نظر میں ہی ان سے متاثر ہوجاتا ہے۔ یہ سکون پسند ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری طورپر پریشان بھی رہتی ہیں۔ عمدہ صلاحیتیں رکھتی ہیں مگر رنگ میں بھنگ ڈالنا انکی سب سے بری عادت ہے۔ اعلیٰ حوصلگی ان کی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے اور ناامیدی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

جدی برج سے تعلق رکھنے والی صنفِ نازک پر بیک وقت کئی موڈ طاری رہتے ہیں،بلاشبہ تمام خواتین اپنے موڈ کی ہی تابع ہوتی ہیں۔کسی کے بھی اچھے اور برے رویے کو جلدی نہیں بھولتیں ۔اس طالع کی عورت بامروت ،ہوشیار اور فراخ روزی ہوگی ۔مایوسی جلد طاری ہوجاتی ہے ۔یہ خواتین اگر کاروبار شروع کردیں تو اپنے کاروبار کو مردوں سے بھی زیادہ کامیابی سے آگے بڑھاسکتی ہیں۔شادی کا معاملہ ہو یا پھر رومانس کا سلسلہ ان کیلئے دونوں ہی ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ عزت و وقار ،اختیارات اور تحفظات کو زیادہ مقدس سمجھتی ہیں۔ اپنے جیون ساتھی کی دل سے عزت کرتی ہیں۔

جس عورت کا یہ برج ہوگا وہ عورت اونچے قد کی، صاحب مروت، سخی، کام کو جاننے اور سمجھنے والی، محبت کرنے والی، عزت والی فراخ روزی والی، نیک گفتار والی اور امور خانہ داری میں بہت عقلمند اور ہوشیار ہوگی۔

جدی خواتین و لڑکیاں دل سے کم اور دماغ سے زیادہ فیصلہ کرتی ہیں اور پھر ان پر عمل پیراء ہوجاتی ہیں۔ یہ بھی جدی مردوں کی طرح حقیقت پرست ہوتی ہیں اور خیالی دنیا میں کم ہی رہتی ہیں۔رومانس ،عشق و محبت ،سماجی عزت و وقار اور فرائض کے معاملوں کے دوران انکے افکار و خیالات انتہائی انوکھے اور منفرد ہوتے ہیں۔ اپنے کردار و اعمال اور عمدہ حکمت عملی کی وجہ سے مجموعی طورپر اپنی زندگی میں کامیاب ہی نظر آتی ہیں۔

جدی خواتین کیلئے احتیاطی تدابیر

یہ برج خانہ مشتری ہے اور بادی ہے۔ حضرت حواؑ کا برج ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والی عورت کو چاہئے کہ اپنے دل کا حال کسی پر ظاہر مت کرے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ اپنی ایک مراد حاصل کرنے کے لئے اسکو چاہئے کہ خیرات و صدقہ کی کثرت کرے۔ برج کی نسبت سے اسکی قسمت میں کافی اولاد ہے۔ دعا ام الصبیان اپنے پاس رکھے ،تاکہ اسکی اولاد زندہ رہے۔ بہن بھائیوں سے درمیانے درجہ کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

پڑوسیوں کے ساتھ اپنے تعلقات اچھے رکھے ۔ہوسکتا ہے اسکی آنکھوں کے تلے اندھیرا سا چھانے لگتا ہو یا پھر دل میں رعشہ سا پھیل جاتا ہواور اگر بدن میں سستی و کاہلی رہتی ہے تو کھٹائی وغیرہ سے پرہیز کرے۔ سونٹھ جوزگل کا سنی شہد میں ملا کر کھائے۔ عمر طبعی ہے۔

جب بھی نیا چاند دیکھے تو برج جدی سے تعلق رکھنے والی عورت کو چاہئے کہ سبزہ یا پھر جاری پانی دیکھے۔ برج کی نسبت سے مہینہ اسے ذی الحجہ کا اور لباس سفید اور سبز راس آئے گا۔ اپنے بالوں میں پھیرنے والی کنگھی کسی کو نہ دے۔ حرزابودجانہ اپنے پاس رکھے تاکہ تمام آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ رہے۔

برج جدی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات

ان شخصیات کا تعلق سیاسی،مذہبی اور کھیلوں کی دنیا سے ہوسکتا ہے۔

سیاسی شخصیات

ان میں قائد اعظم محمد علی جناح اور قاضی حسین احمد شامل ہیں۔

مشہور کھلاڑی

برج جدی سے تعلق رکھنے والے جن کھلاڑیوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے ان میں عظیم باکسر محمد علی کلے، آل راؤنڈر کپل دیو اور پاکستان کے مشہور ہاکی کے کھلاڑی صلاح الدین شامل ہیں۔

فلمی ستارے

ان میں دیپکاپڈوکون اور ہریتک روشن کا نام قابل ذکر ہے۔

سائنسدان

برج جدی سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں میں مشہور سائنسدان نیوٹن اور چارلس بے بیج کانام اہم ہیں۔

شاعر

شاعروں میں مشہور شاعر اور ادیب حفیظ جالندھری کا نام سامنے آتا ہے۔

برج جدی کیلئے صدقات، دفع نحوست سیارگان

برج جدی سے متعلقہ لوگ خاص طورپر جمعہ کے دن میں کوؤں کو جلیبیاں اور گائے کو پالک کھلائیں۔ ہفتہ کے دن میں متفرق پرندوں کو گھر کی چھت یا میدان میں آبی دانہ ڈالیں۔ جانوروں میں سے کسی کی بھی پرورش نیک ہے۔

Capricorn (December, 23 - January, 20):

Symbol The goat Lucky gem Onyx
Group Theoretical Cross/quality Fixed
Polarity Negative Best day in a week Saturday
Element Earth Lucky number 2,4,10,39 and 49
Favorable color Brown House ruled Tenth
Ruling planet Saturn Period Dec23_Jan20

Traditional Capricorn Traits:

Capricorn is also under the command of mars and Saturn. Mars is a planet of passion. It makes Capricorn Practical, prudent and Ambitious. These are the key element of success. On contrary Saturn makes he disciplined Patient and careful that guaranteed his success. These are the positive description of Capricorn.

On the dark side:

Capricorn are Pessimistic and grumpy. These unpleasant aspects of Capricorn also left lousy effect on its life if they cannot be treated on time.

Compatible partners:

Earth is an element of Capricorn and Saturn is its ruling planet. Saturn is a symbol of limitation that makes the Capricorn possessive. Perfect partners for possessive Capricorn are Taurus and Virgo. Practical Virgo is an ideal partner for Capricorn because they have tendency to establish relation on the basis of give and take that is an ideal rule of the world. Taurus is also compatible match for Capricorn. Because their mutual interest tie them into long lasting relation.


SUITABLE CAREER:

You are rock solid, dependable, responsible, highly-oriented, goal- oriented, logical and clever. You are well suited for being a doctor, accountant or a Lawyer.

Possible Health Concerns:

Capricorn is exposed to such diseases that are related to belly and back. Constipation. Indigestion, poor metabolism and obesity afflicted Capricorn time to time. These issues can be cured with good and healthy diet.

LIKES:

Capricorn likes Reliability, Professionalism and purposeful life.

DISLIKES:

Practical minded Capricorn dislikes Fantasies and ridicule.

HOT CELEBRITY OF CAPRICORN ARE:

Orlando Bloom, Kate Bosworth

Ads

Order Gemstone Lockets

Allah Name Locket

Ads

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah

Like Us On Facebook

You will be the first to comment here.
Cancel