Pisces Personality

بر ج حوت

تعارف

Pisces Personalityیہ علم نجوم کا بارہواں یعنی آخری برج ہے۔ جو لوگ 20 فروری تا 20 مارچ کے درمیان عرصہ میں پیدا ہوتے ہیں وہ لوگ اس برج سے منسلک ہوتے ہیں۔ برج حوت میں کل انیس ستارے ہیں اگر ان ستاروں کو آپس میں ملایا جائے تو دو مچھلیوں کی شکل اختیار کرجاتے ہیں اسی لئے اس ستارے کا علامتی نشان دو مچھلیاں ہے۔ یہ حساس فطرت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کا ذاتی عقیدہ "مجھے یقین ہے" اور منسوب غذا "سلاد کے پتے" ہے۔

Pisces Personality In Urdu - Burj Hoot Ki Shakhsiyat

برج حوت کے متعلق حیرت انگیز معلومات

  • برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا دل اکثر بڑا ہی ہوتا ہے اور یہ دنیا جہاں کیلئے اپنے دل میں پیار لئے ہوتے ہیں۔
  • حوت افراد دوسروں کیلئے اپنی جانب سے اچھے سے اچھا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ حیرت انگیز طور پر بڑے ہی وجدانی ہوتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے وجدان کی ہی پیروی کرتے ہیں۔
  • جب بھی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے تو اپنی جانب سے شاندار وقت گزارنے کی ہی کوشش کرتے ہیں۔
  • برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی خوش خیال اورتصوراتی واقع ہوئے ہیں۔
  • یہ لوگ پیار و محبت کے بڑے ہی دلدادہ ہوتے ہیں اور اپنے پریمی کے بغیر رہ نہیں سکتے ہیں۔
  • یہ افراداپنی ذات میں ایک راز ہی ہوتے ہیں آسانی سے کوئی بھی شخص انکی گہرائی تک نہیں پہنچ سکتا ہے۔
  • یہ لوگ بڑے ہی گہرے جذبات کو تخلیق کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
  • ان کا رجحان زیادہ تر مذہبی ہوتا ہے۔
  • اکثر دوسرے لوگوں کا چہرہ دیکھ کر انکے بارے میں درست اندازے لگا سکتے ہیں۔
  • برج حوت سے تعلق رکھنے والے مرد و عورت جلد ہی دوسرے لوگوں کو قبول کر لیتے ہیں اور ان میں گھل مل جاتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑی ہی فیاض فطرت کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں کو قیمتی تحائف دیتے رہتے ہیں۔
  • بعض اوقات یہ لوگ پاگل پن کی حد تک کسی ایک صورتحال کے درمیان میں لٹکتے رہ جاتے ہیں اور اسکے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرپاتے ہیں۔
  • یہ لوگ نظر انداز اور مسترد کیے جانے کے احساس سے ہی خوفزدہ رہتے ہیں اور نہ ہی اکیلے زندگی گزارنے کا ان میں حوصلہ ہوتا ہے۔
  • تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
  • ایمانداری اور مخلص پن کو ہی سراہتے ہیں اور ایماندار لوگوں کو ہی پسند کرتے ہیں۔
  • جب یہ لوگ پیار و محبت میں پڑ جائیں تو پھر اپنا اچھا اور برا نہیں سوچتے اور سب کچھ کر گزر جاتے ہیں۔
  • انکے اندر مقابلے کی حس ہمیشہ عمل پیراء رہتی ہے جس کی وجہ سے یہ دوسرے لوگوں کو حیران کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
  • بڑے اچھے فنکار بھی ہوتے ہیں اور موقع محل کو دیکھتے ہوئے اداکاری سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔
  • جب انکا ساتھی کسی مشکل میں گرفتار ہو تو یہ انکا ہاتھ پکڑ کر انکو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔
  • دوستی اور محبت کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں۔

برج حوت کی شخصیت

مثبت پہلو

  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی نرم مزاج اور رحم دل واقع ہوئے ہیں۔
  • جوش و خروش سے بھرے ہوئے لوگ ہیں اور انکا رویہ دوسرے کے لئے مددگار ہی ثابت ہوتا ہے۔
  • انہیں اپنے جذبات کو قابومیں رکھنے کا فن بخوبی آتا ہے۔
  • برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہر چیز کے متعلق گہرائی سے سوچتے ہیں اسکے بعد ہی کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔
  • ان افراد میں قیافہ شناسی اور ذہانت کے ساتھ ہی وجدانی کیفیت بھی پائی جاتی ہے جس کی بدولت درست اندازے لگانا ان کیلئے آسان ہوتا ہے۔
  • بے غرضانہ طورپر آگے بڑھتے ہیں اور کسی کے ساتھ تعلق بڑھانے میں کوئی بھی لالچ انکے دل میں نہیں ہوتا ہے۔
  • یہ لوگ خوش مزاج و ملنسار ہوتے ہیں سب کے ساتھ ہی بہترین طورپر پیش آتے ہیں۔
  • پر خلوص اور مہذب ہونے کے ساتھ ساتھ انکی بڑی تعداد نہایت ہی شریف و نفیس بھی ہوتی ہے۔
  • ان لوگوں کو غصہ بھی کم ہی آتا ہے اسی لئے جھگڑے فساد سے بھی بچے رہتے ہیں۔
  • چونکہ یہ لوگ صاف و شفاف ذہن کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ فنون ولطیفہ کے بھی شیدائی ہوتے ہیں اسی لئے ہی خوش ذوق لوگوں کی صحبت کو پسند کرتے ہیں۔
  • صابر اور قناعت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ ہر چیز انکے موڈ کے ہی تابع ہوتی ہے۔
  • حوت افراد اپنے لوگوں کے لئے بڑے ہی ہمدرد اور مخلص ثابت ہوتے ہیں۔
  • سب سے زیادہ خوشگوار بات یہ ہے کہ انکی گھریلو اور نجی زندگی دوسروں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔

منفی پہلو

  • برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگ اکثر و بیشتر فریب خیالی اور خوش خیالی کا ہی شکار رہتے ہیں اور زندگی کی تلخ حقیقت کو نظر انداز کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ تصورات میں ہی کھوئے رہنے والے لوگ ہوتے ہیں اور حقیقت کی آنکھ سے کسی بھی چیز کو دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔
  • حد سے زیادہ حساس ہوتے ہیں چھوٹی چھوٹی ناپسند باتوں سے ان کے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
  • جلد مایوسی کا شکار ہوجانے والے لوگ ہوتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب کچھ بھی انکی مرضی کے مطابق نہیں ہورہا ہوتا ہے۔
  • اپنے تمام معاملات میں بڑے ہی سست ثابت ہوئے ہیں اسی وجہ سے اکثر و بیشتر انکو ناکامی کا بھی منہ دیکھنا پڑ جاتا ہے۔
  • بڑی ہی عجیب فطرت کے مالک ہوتے ہیں عموماً اپنے موڈ کے ہی تابع ہوتے ہیں۔
  • ان لوگوں کو دولت سے اتنی دلچسپی نہیں ہوتی حالانکہ روپیہ پیسہ انکے مستقبل کیلئے بے حد ضروری ہوتا ہے۔
  • کسی حد تک لاپرواہ بھی ثابت ہوئے ہیں یہاں تک کہ اپنے کاروبار ی حساب کی جانب بھی توجہ نہیں کرتے اور لاپرواہی کی وجہ سے مالی نقصان بھی اٹھاجاتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنے مستقبل کے متعلق کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرپاتے ہیں اور اہم منصوبوں کو بھی نظر انداز کرتے رہتے ہیں۔

پیارومحبت اور ان کے تعلقات

اس برج کے حامل مرد و عورت خاصے رومانوی ثابت ہوئے ہیں۔ پیار و محبت تو انکی رگ رگ میں بسا ہوتا ہے کیونکہ یہ لوگ فنکارانہ مزاج کے ہوتے ہیں اسی لئے ہر چیز میں ہی رومانس تلاش کرتے ہیں۔ پیار میں بڑے ہی جذباتی ثابت ہوئے ہیں اسی لئے اپنے ساتھی کے ساتھ خود کو ہر وقت منسلک رکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے رومانوی ساتھی کو بے پناہ قیمتی تحائف دینا پسند کرتے ہیں۔ اپنے محبوب میں بے پناہ خوبیاں اور اوصاف دیکھنا چاہتے ہیں اسی لئے جس کو بھی اپنا ساتھی منتخب کرتے ہیں سوچ سمجھ کر اور دیکھ بھال کر کرتے ہیں۔ اپنی زندگی کو آگے بڑھانے کیلئے حوت افراد کیلئے رومانس آکسیجن سی کی اہمیت رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر خواتین و مرد دونوں ہی رومانس پسند واقع ہوئے ہیں اور بھرپور و گرم جوش بھی۔

دوست و احباب اور اہلخانہ کے ساتھ ان کا رویہ

برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگ حد سے زیادہ وفادار اور مخلص ثابت ہوتے ہیں اسی لئے دوستی نبھانے میں ماہر ہوتے ہیں۔اپنے دوست کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں اور ہرممکن انکی مدد کرتے ہیں۔ انکے خاندان کے افراد اور دوستوں کو جن بھی بڑے بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ انکے سامنے ڈھال بن جاتے ہیں۔ حوتی لوگ ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنانا پسند کرتے ہیں جو مثبت طور پر مضبوط ہوں اور انکی مضبوطی کا بھی باعث بنیں۔ ایک حوتی دوست ہمیشہ ہی جوش و خروش سے بھرا ہوا دماغ رکھتا ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اچھی طرح ہی لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔

برج حوت - کاروبار، کیرئیر اور مالیت

برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں کوئی ایسی خواہش نہیں ہوتی کہ یہ لوگ کاروباری طور پر کوئی بڑی شخصیت ابھر کر سامنے آئیں۔ ان میں اپنی زندگی میں نظم و ضبط لانے کی کمی ہوتی ہے اسکے ساتھ ہی خود اعتمادی کی بھی کمی پائی جاتی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ یہ بہتر طور پر آگے نہیں بڑھ پاتے۔ حوتی افراد معاشی و مالی امور میں منفی جذبات کا انداز اختیار کرتے ہیں۔ اگرچہ ان لوگوں میں بڑی ہی نمایاں خوبیاں پائی جاتی ہیں لیکن اسکے باوجود زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل پر توجہ کم ہی دیتے ہیں۔ کسی حد تک اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت اپنی حالت بہتر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

یہ کچھ فضول خرچ بھی ثابت ہوئے ہیں اس قدر پیسہ خرچ کردیتے ہیں کہ انکی مالی حالت انتہائی خراب ہوجاتی ہے، اپنی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی رقم کو خرچ کریں۔ برج حوت سے تعلق رکھنے والے لوگ جن شعبوں میں جلد اور نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ان میں آرائش و زیبائش کے پیشے، تصنیف و تالیف، اداکاری، فرنیچر سازی، درس و تدریس کے شعبے، مصوری و رنگسازی کے ساتھ ہی سماجی بہبود کے شعبوں میں انہیں نمایاں کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

برج حوت سے تعلق رکھنے والے مرد

یہ برج حضرت ابراہیم کا ہے۔ جس شخص کا یہ برج ہوگا وہ بڑا ہی دانا، سخی، ہوشیار اور بہادر ہوگا۔

برج حوت کے مرد کا حاکم ستارہ نیپچون ہے اس سے متعلقہ مرد حضرات سادگی، پاکیزگی، پارسائی اور فرماں برداری پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ تھوڑے سے شرمیلے بھی ہوتے ہیں۔ ان افراد میں جذبہ رقابت برائے نام ہی ہوتا ہے۔ یہ افراد دوستی اور محبت کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں۔ انکو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا فن آتا ہے اسکے ساتھ یہ ان کو غصہ بھی کم ہی آتا ہے۔

حوتی مرد جن کو پسند کرتے ہیں ان سے پھر اپنی خوبیاں اور اچھائیاں بھی سننا پسند کرتے ہیں۔ ان میں یہ بھی خاصیت پائی جاتی ہے کہ خود کو ہر ماحول کے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔ انکی زندگی میں انتشار بھی پایا جاتا ہے۔ ان میں ایک منفی چیز یہ بھی ہوتی ہے کہ اکثر حوتی مرد خود کو خوابوں کی دنیا میں گم کرلیتے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا ہے۔

یہ لوگ دوسروں کو احمق اور بیوقوف بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ افراد خود ساختہ طور پر صنف نازک کی دوستی کو رومانس میں بدلنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ اپنے محبوب کو خوش رکھنے کے لئے ہر جتن کرتے ہیں۔ حوتی مرد اچھی دوستی کی قربت کو پسند کرنے والے ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے اپنی سادگی اور شرافت کی وجہ سے اکثر حوتی مرد عشق و محبت سے بالکل ہی عاری ہوں۔

یہ افراد قابل اعتماد اور محبت کرنے والے شوہر ثابت ہوئے ہیں۔ یہ مرد اپنے مستقبل کی فکر میں دولت جمع کرنے کی جانب لگے رہتے ہیں۔ انکے اندر انسانیت کی خدمت کا مادہ بھی ٹوٹ ٹوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے۔ یہ افراد لوگوں کے مجمع میں ہی خوشی محسوس کرتے ہیں اور بالکل بھی تنہا رہنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ یہ مرد صاف ذہن اور سوچ کے مالک ہوتے ہیں اسکے ساتھ ہی فنونِ لطیفہ میں بھی بڑی حد تک دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ نہایت صابر، قناعت کرنے والے اور موڈی لوگ ثابت ہوئے ہیں۔

دوسرے لوگوں کو پہلی ہی نظر میں پرکھنے کا فن جانتے ہیں۔ کچھ زیادہ ہی حساس ہوتے ہیں۔ زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ حقائق جاننا چاہتے ہیں۔ حوت عمدہ اداکار بھی ثابت ہوئے ہیں کسی کو بھی اپنی باتوں سے الجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حوت مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

اسکے دشمن اسکی غیبت کریں گے لیکن اس پر غالب نہ ہوسکیں گے۔ اپنی سادہ لوح طبیعت کے سبب دوست دشمن میں فرق محسوس نہ کرسکے گا۔ اسکو چاہئے کہ بری صحبت سے پرہیز کرے۔ درمیان عمر میں محض ستارے کے سبب نقصان اٹھائے گا اور نظر بد سے بھی نقصان اٹھا سکتا ہے اسی لئے کوئی دعا چشم بد سے بچنے کی اپنے پاس رکھے۔ پڑسیوں سے نیکی کرے۔

اپنا دل مذہبی کاموں میں رکھے اور اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھے۔ فعل بد اور بری عورت سے محتاط رہے۔ اپنی بیوی اور اولاد سے فائدہ اٹھائے گا۔ کسی کا ضامن بننا یا کسی کو قرض دینا اسکے لئے نقصان دہ ہوگا۔ ایک یا دو قریبی دوستوں کے علاوہ دوسرے دوستوں سے اسکو بالکل بھی فائدہ نہ ملے گا۔ حرام کے مال سے بالکل بھی فائدہ حاصل نہ کرسکے گا اس لئے اس سے دور رہے۔ کسی بھی سفر پر جانے سے پہلے کچھ صدقہ خیرات کر کے ہی جائے اور خدا پر بھروسہ رکھے۔

سم چیرے ہوئے جانوروں کا گھر میں رکھنا اسکے لئے مبارک ہوگا۔ کسی بھی درندے سے تکلیف پہنچ سکتی ہے اس لئے ان سے ہوشیار ہے۔ر

حوت برج والے مرد کے لئے مہینہ شعبان کا، انگوٹھی موتی اور یاقوت کے نگینے کی، لباس سبز سازگار رہے گا۔

جب بھی نیا چاند دیکھے تو قرآن شریف کی تلاوت کرے، تاکہ وہ مہینہ اسکے لئے مبارک ثابت ہو۔ اگر اس برج والا شخص چاہتا ہے کہ نقصان سے محفوظ رہے تو وہ حرز حضرت جواد اپنے پاس رکھے، تاکہ بلاؤں سے امان ہو اور اسکے کام میں بھی درستگی پیدا ہو۔

برج حوت خواتین

یہ خواتین بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔ مگر وہ گھر کی صفائی و ستھرائی اور سلیقہ شعاری پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں۔ یہ نرم دل ہوتی ہیں۔

برج حوت سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں اور خواتین خوبرو، خوش شکل اور پرکشش شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔

سحر انگیز روپ اور سڈول وجود کے ساتھ ہی بولتی کم اور ہنستی زیادہ ہیں۔ حوتی خواتین حیرت انگیز طور پر جذباتی اور حساس واقع ہوئی ہیں انکے اندر بھی حوتی مردوں کی طرح فنکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔

فطرتاً امن پسند ثابت ہوتی ہیں اسی لئے لڑائی جھگڑے والی جگہ کو فوراً ہی چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔ اس طالع کی عورت ابروکشیدہ، ہردلعزیز ہوگی۔ بہت کھلے دل کی مالک ہوگی بولنے کے بجائے سننا ہی پسند کرتی ہیں۔ حوتی لڑکیاں اور خواتین صابر ہوتی ہیں، انکی محبت میں گہری ذہانت کا عمل دخل بھی شامل ہوتا ہے۔ اپنے اندر موجود بہت سی خوبیوں کی بناء پر یہ اپنے شریک حیات کی زندگی پر مثبت طور پر اثر انداز ہوسکتی ہیں اور انکا جیون ساتھی انکی گہری چاہت اور بے لوث محبت کی بناء پر انکی زلف کا اسیر ہوکر رہ جاتا ہے۔

حوت خواتین وقت کی بہت قدر کرتی ہیں اسی بناء پر یہ اپنی زندگی کے اکثر معاملات میں سرخرو بھی رہتی ہیں۔ یہ خوبصورت چیزوں کی جانب جلد مائل ہوجاتی ہیں اسکے ساتھ ہی مردوں کے دل موہ لینے کا فن ان میں خوب ہوتا ہے۔ جو بھی شخص انکا شریک حیات بنے گا بلاشبہ وہ دنیا کا سب سے خوش نصیب شخص ہی ہوگا۔ جس گھر میں بھی بیاہی جائے گی اس گھر میں دولت کی فراوانی ہوگی۔

حوت خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

حوت لڑکی اور عورت کے دشمن بہت ہیں اسی لئے ہر قدم احتیاط کے ساتھ ہی اٹھائے۔ شوہر کے کبھی خلاف نہ ہو، نماز سے کبھی غفلت نہ برتے۔ شوہر کی فرمانبردار رہے سب بلائیں رد ہونگی اور دلی مراد بھی حاصل ہوگی۔ بیماری اکثر درد سر اور درد گردن رہے گی۔

نیکی کے بدلے میں برائی مل سکتی ہے۔ اس عورت کو چاہئے نامحرموں کے میل جول سے پرہیز کرے، تاکہ دنیا و آخرت کی مصیبتوں میں مبتلا نہ ہوجائے۔ جب بھی گھر سے باہر جانا ہو بہتر ہے کہ شوہر کے ساتھ ہی جائے۔ ہر کام میں شوہر سے مشورہ کرے۔

دوست و دشمن، واقف نا واقف میں اسے فرق رکھنا چاہے۔ کسی کو بھی قرض دینا اسکو راس نہیں آئے گا۔ جو بھی منت اس نے مانگی ہو اسکو جلد از جلد ادا کرے۔ جتنی بھی اولاد پیدا ہوگی وہ سب خوشحالی کی زندگی پائے گی۔

لوگوں کی نظر بد کے اثر سے بچنے کے لئے دعاءِ جوشن کیبر اور صغیر اپنے پاس رکھے۔ برج کی نسبت سے اسے مہینہ ذیقعدہ کا، دن جمعرات اور سوموار کا اور لباس سفید سازگار رہیں گے۔ ہفتہ اور بدھ کے دن اپنے سر کے بال نہ کھولے۔ اور اپنے سر کی کنگھی بھی کسی کو نہ دے۔

برج حوت سے منسلک مشہور شخصیات

جن مشہور شخصیت کا نام بتایاجارہاہے ان میں مذہبی ،سیاسی اور کھیلوں کی شخصیت شامل ہوسکتی ہیں۔

مذہبی شخصیات

مشہور سیاح ابن بطوطہ، اسلامی عالم محمد ابن التمیمی اور مولانا عبدالرحیم کا تعلق بھی اسی برج سے تھا۔

سیاسی شخصیات

برج حوت سے منسلک مشہور سیاسی شخصیات میں پہلا امریکی صدر جارج واشنگٹن، ساتواں امریکی صدر اینڈریو جیکسن، ترکی کا بارہواں صدر رجپ طیب اردگان اور لیتھوینیا کی صدر ڈالیا گریبسوکائیٹ جو کہ آئرن لیڈی کے نام سے مشہور ہیں وغیرہ شامل ہیں۔

کھلاڑی

برج حوت سے تعلق رکھنے والے جن کھلاڑیوں نے شہرت پائی ان میں نذر محمد، محسن علی خان اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہرشل گبز شامل ہیں۔

فن کار

موجودہ فنکار عامر خان اور ماضی کے مشہور فنکار ششی کپور کا برج بھی حوت ہی تھا۔

مشہور سائنسدان

ان میں البرٹ آئن سٹائن اور سر ویلیم ہنری پرکنکا برج بھی حوت ہی ہے۔

صدقات، دفع نحوست سیارگان

جمعرات کے دن میں چیل، باز اور کبوتروں کو انکی پسندیدہ خوراک ڈالیں اور منگل کے دن میں گائے، بھینس، بلی اور کتے کو انکی پسندیدہ خوراک ڈالنی چاہئے۔ گھر پر چوپائے جانور کی پرورش نیک رہے گی۔

Pisces (February, 20 - March, 20):

Symbol The fish Lucky gem Moon stone
Group Theoretical Cross/quality Mutable
Polarity Negative Best day in a week Thursday
Element Water Lucky number 2,4,11,24 and 32
Favorable color Sea-green House ruled Twelfth
Ruling planet Neptune and Jupiter Period Feb20_ Mar20

Positive Pisces Traits:

Pisces is an emblem of twin fish while it is ruled by twin planets Jupiter and Neptune. Every element of this zodiac sign plays its parts to define the traits of Pisces. Neptune is a symbol of delusion and deception that make Pisces imaginative and sensitive. Jupiter is a symbol of expansion that make him, kind, selfless and sympathetic. These are the blazing traits of Pisces that illuminates the positive sides of its personality.

On the dark side:

On contrary Neptune delusion make Pisces an Escapist that is not the solving key of any problem. He is also idealistic and vague that drive him from the reality.


Compatible partners:

The Pisces sign is ruled by two planets, viz. Jupiter and Neptune. Its element sign is water. An element of docility and tranquilizer. The influence of this element can be seen in the personality of Pisces in the form of its traits. Its nature and traits makes a plausible match with cancer and scorpion. Both are compatible and have the characteristics to keep the relation smooth and long lasting.

Suitable Career:

Imaginative Pisces are suitable for the field that can satisfy his aesthetic sense like drama, literature, painting, music and any kind of arts.

Possible Health Concerns:

Common complaints of this subject are skin diseases, allergic reaction of drug, ulcer and insomnia. Lethargy and poor diet also disturb his stomach and become the cause of serious diseases.

Likes:

Pisces likes Mystery in all its guises, solitude to dream in and joviality.

Dislikes:

Pisces doesn't like any kind of criticism and confused behavior of person.

Hot Celebrities Of Pisces Are:

Elizabeth Taylor, Steven Jobs.

Ads

Order Gemstone Lockets

Allah Name Locket

Ads

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah

Like Us On Facebook

You will be the first to comment here.
Cancel