Sagittarius Personality

بر ج قوس

تعارف

Sagittarius Personality in Urduبرج قوس علم نجوم کا نواں برج ہے۔ 23 نومبر تا 22 دسمبر کے درمیان عرصہ میں پیدا ہونے والے لوگوں کا تعلق اس برج سے ہوتا ہے۔ اس برج کا علامتی نشان تیر انداز ہے، جسے عام طور پر کمان پکڑے ہوئے قنطور (دوغلا دیو مالائی بھاری بھرکم عفریت جس کا منہ انسان کا اور دھڑ درندے کا ہوتا ہے) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ مستعد اور متجسس، برج قوس تمام بروج میں سب سے بڑا مسافر ہے۔ ان کا کھلا ذہن اور فلسفیانہ نقطہ نظر ان کو زندگی کے معنی تلاش کرنے کے لئے دنیا بھر میں گھومنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ برج پرامید، دوسروں کو دیکھ اپنا رویہ تبدیل کرنے والا، پر جوش اور تبدیلیوں کو پسند کرنے والا ہوتا ہے۔ ممکنہ حد تک تجربے کے حصول کے لئے برج قوس کو بھی دوسرے آتشی علامتی عنصر رکھنے والے بروج کی طرح دنیا سے مسلسل رابطے میں رہنا پڑتا ہے۔ برج قوس کا حاکم سیارہ مشتری ہے جو کہ سب سے بڑا سیارہ ہے۔ ان کے جوش و جذبے کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے اسی لئے برج قوس کے ماتحت افراد مزاحیہ اور شدید متجسس (کچھ سیکھنے کے لئے حد سے زیادہ اشتیاق) ہوتے ہیں۔

Sagittarius Personality In Urdu - Burj Qos Ki Shakhsiyat

برج قوس کے متعلق حیرت انگیز معلومات

  • ہمیشہ مثبت پہلو کو سامنے لاتے ہیں اور اونچے خواب ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
  • بڑے ہی صاف گو اور ایماندار ثابت ہوئے ہیں۔
  • ہنسی مذاق کرنے اور برجستہ جملے بولنے کے بڑے ہی ماہر ہوتے ہیں۔
  • برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ اکثر آزادانہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں اور کسی کی پابندی قبول نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے طرز زندگی کے بارے میں کسی کے ساتھ اشتراک کرنا پسند کرتے ہیں۔
  • قوس لوگ عادتاً بے صبرے اور بے چین لوگ واقع ہوئے ہیں۔
  • یہ لوگ دوسروں کے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننا پسند کرتے ہیں۔
  • یہ دوسروں کی ہدایات کو سننا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں انکی نظر میں ایسی باتیں صرف بکواس ہیں۔
  • قوس لوگ خود غرض لوگوں کے ساتھ بالکل بھی کھڑا ہونا پسند نہیں کرتے ہیں۔
  • انہیں بے وقوف بنانا بہت ہی مشکل ہے اور یہ ہمیشہ دس قدم آگے کی جانب ہی سوچتے ہیں۔
  • آزادی کے لمحات یہ ہمیشہ اکیلے ہی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
  • جب انکو اس بات کا یقین ہوجائے کہ یہ غلط سمت کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں تو یہ خود کو بڑا ہی سنگدل بنالیتے ہیں۔
  • یہ لوگ زندگی میں خطرات مول لینے سے گھبراتے بالکل بھی نہیں ہیں۔
  • قوس لوگ بڑے ہی تخلیقی ثابت ہوئے ہیں اور کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
  • برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمیشہ دوسروں کو غلط ثابت کرنے میں ہی لگے رہتے ہیں۔
  • جو چیز انکے لئے اہم ہوتی ہے یہ اسکی جانب ہی گامزن رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • جب انکو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو یہ خود کو دوسروں سے الگ کرلیتے ہیں اور اپنے جذبات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ کسی کے خلاف بھی اپنے دل میں بغض نہیں رکھتے ہیں اور ماضی کی باتوں کو ماضی میں ہی چھوڑنا پسند کرتے ہیں۔
  • جس وقت بھی انکے پریمی یا پھر قریبی ساتھی کو انکی ضرورت پیش آتی ہے انکی کوشش ہوتی ہے کہ یہ انکا ساتھ نبھائیں۔
  • بڑے ہی مہم جو ثابت ہوئے ہیں اور نئے نئے تجربات سے گزرنا پسند کرتے ہیں۔

برج قوس پیار و محبت اور اپنے تعلقات کو کس طرح نبھاتے ہیں؟

برج قوس والے لوگ چونکہ بڑے ہی زندہ دل ثابت ہوئے ہیں اسی لئے اپنے پریمی کے ساتھ خوشگوار وقت ہی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جوش و خروش سے بھرے ہوئے انکا دل سب کچھ ہی کرنے کو چاہتا ہے۔ اپنے ساتھی کے ساتھ برابری کی سطح پر ہی تعلقات نبھاتے ہیں۔ اپنے پریمی کے انتخاب میں انکی سوچ یہ ہوتی ہے کہ انکا محبوب انکے معیار کے مطابق ہی ہو۔ یہ اپنی دلکش اور مزاحیہ گفتگو سے اپنے پریمی کا خوب دل بہلا سکتے ہیں۔ رومانوی طور پر ان میں بڑی گرم جوشی پائی جاتی ہے اسی لئے یہ لوگ پیار میں کامیاب بھی رہتے ہیں۔ قوسی لوگ بڑے ہی باوفا اور ایثار و قربانی کا جذبہ رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ قوس لوگ اکثر اپنے ساتھی کی سوچ کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔

برج قوس دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں؟

قوس لوگ اپنی فیاضانہ اور مثبت فطرت کی بدولت شاندار دوست ہی بناتے ہیں۔ کیونکہ یہ بڑی ہی دلچسپ گفتگو کے ماہر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ اپنے اردگرد دوستوں کا مجمع لگائے رکھتے ہیں۔ ہنسی مذاق کی وجہ سے ہی لوگ جلد ہی انکے گرویدہ بن جاتے ہیں۔ قوسی خواتین کی دوستی اکثر اپنے برج کے لوگوں کے ساتھ ہی بہتر رہنے کا امکان ہے۔ قوسی لوگ پوری دنیا میں ہی اپنے دوست بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مختلف ثفافت کے لوگوں کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوں سے کچھ بھی چھپانا پسند نہیں کرتے ہیں۔ اپنے خاندان کی خوشی کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ قریبی رشتہ داروں مثلاً بہن بھائیوں کا خاص خیال رکھتے ہیں مگر اپنے اوپر خاندان کے افراد کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرتے۔

برج قوس کیرئیر اور روپیہ پیسہ

قوس لوگ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ طور پر کچھ بھی کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر برج قوس سے تعلق رکھنے والے لوگ کافی روپیہ پیسہ کما سکتے ہیں۔ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں اور بالآخر اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ اگر یہ لوگ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو انکو ٹریول ایجنٹ، فوٹوگرافر، مصور اور تجارت کے کام میں خود کو آگے لیکر جانا چاہئے۔ اکثر قوس لوگ چھوٹے پیمانے کے کاروبار کرنا پسند نہیں کرتے اور دولت کمانے کی تمنا میں بڑے بڑے کاروبار کرنا پسند کرتے ہیں۔

قوس لوگ اپنے قریبی دوستوں یا پریمی پر رقم خرچ کرکے خوش ہونے والے لوگ ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے اکثر لوگ روپے پیسے کے معاملے میں خوش قسمت ہی ہوتے ہیں اس لئے انکو اس معاملے میں زیادہ پریشان رہنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ یہ لوگ بڑے سے بڑا خطرہ بھی مول لے سکتے ہیں اور ہمیشہ مثبت ہی سوچتے ہیں اسی لئے یہ جو بھی کام شروع کرتے ہیں اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ لوگ خدا پر بھی کامل یقین رکھتے ہیں کہ جو بھی انکی ضرورت ہوگی وہ ضرور پوری کرے گا۔ برج قوس سے تعلق رکھنے والے مرد اور عورت دونوں ہی خود پر بے تحاشہ رقم خرچ کر ڈالتے ہیں لیکن قسمت کے بڑے ہی اچھے ہوتے ہیں اس لئے دولت پھر انکی جانب آجاتی ہے۔

برج قوس سے منسلک افراد کے مثبت پہلو

  • سچائی کی کس قدر بھی قیمت چکانی پڑے یہ ہر حال میں سچ ہی بولتے ہیں۔
  • ان لوگوں کو جلد ہی بات چیت کے ذریعے سے قائل کیا جاسکتا ہے۔
  • یہ لوگ غلط اور صحیح کے مابین فرق کے بارے میں بڑی ہی مضبوط حس رکھتے ہیں۔
  • قوس کنجوسی سے نفرت کرتے ہیں اسی لئے ہرایک کے ساتھ فیاضی کرتے نظر آتے ہیں۔
  • دوستوں اور عزیزوں کا ہر حال میں ساتھ نبھاتے ہیں۔
  • قوسی لوگ نڈر، بے باک اور ارادے کے پکے لوگ ہوتے ہیں۔
  • سخت محنتی لوگ ہوتے ہیں سستی و کاہلی سے انکو بڑی چڑ ہوتی ہے۔
  • سچے اور صاف گو ہوتے ہیں کسی بھی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ان میں بھرپور صلاحیت ہوتی ہے۔
  • ہمیشہ ہی پرامید رہتے ہیں اور کسی بھی جانب سے اپنے لئے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کرلیتے ہیں۔
  • قوس لوگ ہر ایک کے ساتھ نبھانے کے فن سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ تعمیری سوچ کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں۔
  • انصاف اور سچائی انکی رگ رگ میں بسی ہوتی ہے۔
  • اپنی ترقی و کامیابی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی کامیابی کا بھی سوچتے ہیں۔
  • باوفا اور باوقار لوگ ثابت ہوتے ہیں۔
  • قوس لوگ کسی سے بھی نہ ہی ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
  • ہمیشہ ہی اٹل اور بے باک فیصلے کرتے ہیں۔

برج قوس سے منسلک افراد کے منفی پہلو

  • اگرچہ ایماندار ہونا ایک خوبی ہے لیکن یہ لوگ بعض اوقات بڑی حد تک خود کو ایماندار ثابت کرنے کے لئے کوئی بھی غلط قدم اٹھادیتے ہیں۔
  • یہ لوگ بہت زیادہ خود اعتمادی کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ یہ خود کو ہر طرح سے مکمل سمجھتے ہیں۔
  • قوسی افراد اپنی ہنر مندی اور قابلیت پر بہت زیادہ ناز کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ مسلسل اور طویل ترین گفتگو کے عادی ہوتے ہیں اسی لئے دوسرے لوگ ان کے ساتھ بات کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔
  • ان میں ایک یہ بھی خامی ہے کہ یہ بات کرنے کے دوران اصل موضوع سے بھی ہٹ جاتے ہیں۔
  • قوس لوگوں کے اندر ایک یہ بھی خامی موجود ہوتی ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہر بات ہر چیز کو ہی جانتے ہیں۔
  • یہ لوگ دوسروں سے بڑی بڑی امیدیں بھی باندھ لیتے ہیں۔
  • ہمیشہ ہی بڑے بڑے کام کرنے کا سوچتے ہیں اور کبھی بھی کسی معمولی چیز پر راضی نہیں ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ ہمیشہ ہی سیرت کے بجائے ظاہری شکل و صورت اور رنگ و روپ کے دلدادہ ہوتے ہیں اسی لئے دھوکہ بھی کھا جاتے ہیں۔
  • اکثر و بیشتر دوسرے افراد پر بھروسہ نہیں کرتے بعض معاملات میں انتہاپسندی کا مظاہرہ بھی کرجاتے ہیں۔
  • قوسی لوگ تھوڑے سے ہٹ دھرم بھی ثابت ہوئے ہیں۔
  • یہ لوگ جب بھی ناکام ہوتے ہیں اپنی جلد بازی کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔

برج قوس سے تعلق رکھنے والے مرد کیسے ہوتے ہیں؟

برج قوس کا حاکم ستارہ مشتری ہے۔ ان سے تعلق رکھنے والے مرد کچھ دراز قد اور حساس قسم کے ہوتے ہیں۔ قوس مرد خود پر کسی بھی قسم کی پابندی پسند نہیں کرتے ہیں۔ یہ لوگ سیر و سیاحت میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں اور اکثر و بیشتر شاندار جگہوں کی سیر کو نکلے رہتے ہیں۔ قوس مرد ایماندار، صاف گو دیانت دار اور خوش مزاج ثابت ہوتے ہیں۔ انکے اوصاف میں دلیری بھی شامل ہے اور یہ ارادے کے پکے بھی ہوتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ مرد احساس برتری کا بھی شکار نظر آتے ہیں۔ سچ بولنے کی عادت ان میں دوسروں سے زیادہ ہی ہوتی ہے اسی لئے اپنی اس عادت سے بعض اوقات نقصان بھی اٹھاسکتے ہیں۔ قوس مرد کسی سے بھی کوئی بات چھپاتے نہیں ہیں اسی لئے انکی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہوتی ہے۔

آزاد خیال اور زندہ دل واقع ہوئے ہیں اسی لئے اپنے حلقہ احباب میں اپنا ایک اچھا مقام حاصل کرلیتے ہیں۔ کنجوسی اور بخل سے نفرت کرتے ہیں۔ مذہب کی جانب انکا خاص لگاؤ ہوتا ہے اور یہ مرد اکثر و بیشتر دوسروں پر بھروسہ بھی نہیں کرتے ہیں۔ تحقیق و جستجو کی جانب ہی مشغول رہنا پسند کرتے ہیں۔ قوسی مرد عموماً خوش شکل خوش لباس اور فراخ روزی والا ہوتا ہے۔ قوس مرد کسی کے ساتھ بھی بغض نہیں رکھتے اور فطرتاً بڑے ذہین ثابت ہوتے ہیں۔اپنے عزیز و اقارب کے قریب رہنے کی بجائے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ قوسی مرد بیباک ہونے کے ساتھ ساتھ ہر معاملے کے مثبت و منفی پہلوؤں پر بڑی دیر تک غورو فکر کرنے والے ہوتے ہیں۔

اس قدر فضول خرچ ثابت ہوئے ہیں کہ اگر انکے دل میں آجائے تو اپنی تمام جمع پونجی ایک ہی رات میں اڑا ڈالتے ہیں۔ انکے اندر سوچے سمجھے بغیر بولنے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ اپنے دوستوں سے بھی بعض اوقات ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ان مردوں کو منافقت بالکل بھی نہیں آتی ہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی مصالحت سے کام لیتے ہیں۔ یہ اپنے لطیفوں اور مزاحیہ گفتگو سے روتے ہوؤں کو بھی ہنسانے کا ہنر رکھتے ہیں۔ قوس مردوں کے دوست احباب ہمیشہ ہر معاملے میں ان سے فائدہ ہی اٹھاتے ہیں۔

قوس مرد کے لئے احتیاطی تدابیر

قوس مرد کی اولین عمر پریشانی اور ابتری میں گزر سکتی ہے لیکن آخر میں درستی اور خوشحالی دیکھے گا۔ اس مرد کو مال جمع کرنے کا بڑا شوق ہوتا ہے چوپائے جانوروں سے نفع پائے گا لیکن حرام مال سے ہمیشہ بچتا رہے۔ دوستوں کی جانب سے اسکو ہمیشہ سکون ہی ملے گا ماں باپ اور بہن بھائیوں کی جانب سے زیادہ فائدہ حاصل نہ ہوگا۔ اولاد اور بیوی کی جانب سے اسکو خوشحالی ہی ملے گی۔ بیماری وغیرہ آسیب سے پائے گا اسکے لئے دریا کا سفر مبارک رہے گا توقع ہے کہ کوئی بھی کام بند نہ ہوگا۔ دینی و دنیاوی سب مرادیں حاصل ہونگی۔

اس برج کے مرد کو ہمیشہ کرنچی آنکھوں والے مرد سے بچ کر رہنا چاہئے۔ جس مرد کا برج ہوگا اسکا ستارہ حضرت ایوبؑ کے ستارے کے مطابق ہوگا۔ یہ برج آتشی اور خانہ مشتری ہے۔ اسکے چہرے کے دائیں جانب کوئی تل یا نشان ہوگا جو کہ بخت و اقبال کی علامت ہے۔ ہمیشہ اللہ کا شکر ادا کرے تاکہ زوال میں نہ پھنس جائے۔ اگر کوئی تکلیف طویل عرصے تک رہے تو کسی مولوی سید سے دعا کرائے۔ اسکو ہر معاملے میں سچائی ہی اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیشہ حرام سے بچتا رہے۔ محنت کرتا رہے گا تو اپنے مقصد میں کامیاب رہے گا۔

نیا چاند دیکھ کر نمازی شخص کے چہرے پر نظر ڈالنا یا پھر نگینہ عقیق کو دیکھنا اسکے لئے رحمت کا باعث بنے گا۔ اس برج والا آدمی اگر آفتوں اور بلاؤں سے بچا رہے تو بصدق دل حضرت جوادؑ کا حرز اپنے پاس رکھے تاکہ محفوظ رہے۔

اس برج والے آدمی کو مہینہ رمضان کا، لباس سبز رنگ کا، انگوٹھی فیروزہ کی راس آئے گی۔

برج قوس سے تعلق رکھنے والی خواتین کیسی ہوتی ہیں؟

قوس خواتین اور لڑکیاں اکثر و بیشتر پرکشش شکل و صورت کی مالک ہوتی ہیں دراز قد ہونے کے ساتھ ساتھ چست و چالاک بھی واقع ہوئی ہیں۔ یہ بہت ہی ہنس مکھ ثابت ہوئی ہیں اسی لئے نہ ہی خود اکتاہٹ کا شکار ہوتی ہیں اور نہ ہی سامنے والے کو ہونے دیتی ہیں۔ صاف گو ہوتی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد انکی رفاقت کو پسند کرتی ہے۔ عشق و محبت کے معاملات میں یہ لڑکیاں اور عورتیں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ بالکل بھی نہیں کرتی ہیں۔ شادی کا موضوع شروع ہونے پر بڑی ہی شرم و حیا کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ قوس خواتین بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں آزاد پسند ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کی پابندی اپنے اوپر پسند نہیں کرتی ہیں۔ بڑی گہری سوچ کی مالک ہوتی ہیں اور دل کھول کر ہی خرچ کرتی ہیں۔ مرد کے معاملے میں اپنی انفرادیت سے دستبردار ہونے کو بالکل بھی تیار نہیں ہوتی ہیں۔ عمدہ اور صاف شخصیت کی مالک ہوتی ہیں انکے ظاہر و باطن میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا ہے۔ یہ خواتین گھریلو کاموں میں ہمیشہ ہی ایک خادمہ کی ضرورت کو محسوس کرتی ہیں۔ گھریلو کام کاج میں دوسری خواتین کی طرح زیادہ دلچسپی نہیں لیتی ہیں۔ قوسی عورتیں اور لڑکیاں اپنا زیادہ وقت خوش گپیوں اور سیر و تفریح میں ہی گزارنا پسند کرتی ہیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ کھیلنے کودنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی ہیں۔

قوسی خواتین اور لڑکیاں انتہائی مضبوط کردار کی مالک ہوتی ہیں کوئی بھی انکو آسانی کے ساتھ ورغلا نہیں سکتا ہے۔ انکے اندر اعلی تعلیم حاصل کرنے خواہش ہر وقت موجود رہتی ہے اور جاب جب بھی کرتی ہیں اعلی جاب کرتی ہیں نہیں تو اپنا خود کا ہی کاروبار کرنا پسند کریں گی۔

برج قوس سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

اس برج سے تعلق رکھنے والی عورت کی تین صورتیں ہیں۔ اول سفید رنگ، فراخ روزی دوسرے خوش خلق تیسرے غریب دوست اور مہربان۔ پہلو میں کوئی تل یا نشان ہے وہ دولت کی نشانی ہے۔ وسیع قلب اور خدا کی طرف رجوع کرنے والی ہے۔ قوس عورت کو ایک نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن اسکو اللہ تعالٰی پورا کرنے والا ہے۔ اسکو چاہئے کہ کبھی خیانت نہ کرے اور عبادت خدا میں غفلت نہ برتے تو ہر مراد آسانی کے ساتھ حاصل ہوسکتی ہے۔ دشمن بہت ہیں صبر کرے گی تو ہر کام بنتا جائے گا۔ والدین سے معمولی فائدہ اور بہن بھائیوں سے راحت و خوشی ملے گی۔

اس برج کی عورت کو بیماری اکثر رطوبت صفراء معدہ اور اندرونی خرابی سے ہوگی۔ سونٹھ شہد میں ملا کر کھایا کرے۔ عمر چار،سات یا پھر اسی برس ہے۔ عمر میں جیسے بڑھتی جائے گی کاروبار ترقی کرتا جائے گا۔ ایک درمیانے قد کے آدمی کی نصیحت لازمی سنیں اور اس پر عمل بھی کرے۔ ایک مدت تک اسکو اپنے کاروبار میں رکاوٹ محسوس ہوسکتی ہے لیکن ہمت نہ ہارے کامیابی اسکو ضرور ملے گی۔ اللہ تعالٰی پر توکل کرنا کم نہ کرے۔ بہت جلد مراد کو پہنچ سکتی ہے اور غصہ بھی کم کرے۔ بری سوچ اور شیطانی خیالات سے بچتی رہے اور خود کو نامحرم سے ہمیشہ چھپا کر رکھے۔ اس برج کی حامل عورت گرم مزاج ہوتی ہے اسی لئے کفر بھی بک جاتی ہے اسے چاہئے کہ صبر سے کام لے اور حرام مال سے ہمیشہ بچ کر رہے۔ زندگی میں مراد پوری ہوگی۔

اس برج والی عورت کے لئے مہینہ شوال کا، دن سوموار کا، لباس سبز اور سفید اور انگوٹھی عقیق کے نگینے کی راس آئے گی۔ دعا جوشن کبیر لے کر اپنے پاس رکھے تاکہ بلاؤں سے محفوظ رہے۔

برج قوس سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات

مذہبی، سیاسی اور شوبز کے لحاظ سے دیکھا جائے تو مندرجہ ذیل شخصیات کا تعلق برج قوس سے بنتا ہے۔

سائنسی شخصیات

امریکی کمپیوٹر سائنسدان گریس ہوپر، مشہور ماہر طبیعات ورنر ہیسنبرگ، پیریفرل نروس سسٹم میں شوان سیلز کی دریافت کرنے والے فزیالوجسٹ تھیوڈور شوان اور 1903 میں میری کیوری اور پیری کیوری کے ساتھ نوبل پرائز حاصل کرنے والے فرانسیسی ماہر طبیعات انٹوئن ہینری بیکوریل جنہوں نے پہلی بار تابکاری کے شواہد دریافت کئے وغیرہ کا تعلق برج قوس سے تھا۔

مذہبی شخصیات

برج قوس سے منسلک مذہبی شخصیات میں علامہ خالد مسعود، ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری، ماریہ الفا، ایڈین حسینی کا نام سرفہرست ہے۔

مشہور کھلاڑی

برج قوس سے تعلق رکھنے والے مشہور کھلاڑیوں میں عمران خان ،حنیف محمد، یووراج سنگھ، احمد شہزاد، فٹبالر رسیل ولسن اور مشہور ریسلر اسٹون کولڈ سٹیو آسٹن شامل ہیں۔

مشہور قوس فنکار

جو قوس فنکار مشہور ہوئے ہیں ان میں رضا مراد ،دلیپ کمار ،راج کپور، بروس لی، فواد خان, ایمان علی، سارہ لورین، ماہرہ خان، گوِندا، ارجون رامپال، دھرمیندر، دینو موریا، جوہن ابراہم، رجنی کانت اور شتروگن سنہا کا نام سرفہرست ہے۔

مشہورشاعر

شاعروں اور ادیبوں میں برج قوس سے منسلک جو نام ذہن میں آتے ہیں ان میں پروین شاکر، جوش ملیح آبادی اور مختیار ملک سرفہرست ہیں۔

سیاستدان

بھارتی سیاستدان سونیا گاندھی، میاں نواز شریف، شہنشاہ روم نیرو, کیرولین کینیڈی، جارج میسن اور وجے مالیا برج قوس سے تعلق رکھتے ہیں۔

صدقہ و دفع نحوست سیارگان

برج قوس سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کو چاہئے کہ بدھ کے دن میں چڑیوں کے غول کو دانہ ڈالیں۔ ہفتہ کے دن میں بکریوں کے ریوڑ کو چارہ ڈالیں گھر میں نر مادہ بکریوں یا مچھلیوں کی پرورش نیک ہے۔

Sagittarius (November, 23 - December, 22):

Symbol The Archer Lucky gem Topaz
Group Theoretical Cross/quality Mutable
Polarity Positive Best day in a week Saturday
Element Fire Lucky number 3,5,9,14 and 37
Favorable color Purple House ruled Nineth
Ruling planet Jupiter Period Nov23_Dec22

Traditional Sagittarius Traits:

Sagittarius ruling planet Jupiter play pivotal role in its traits. With this its element fire adds energy and verve in it and make Sagittarius Optimistic, liberal and Jovial. Jupiter enhance the Intellectual and philosophical side of the Sagittarius.

On the dark side:

Sagittarius is blindly optimistic that is not good for him every time. He is also careless, Irresponsible and restless that will be catastrophic for Sagittarius.


Compatible partners:

The planet, Jupiter rules Sagittarius and fire is the element of this zodiac sign. Its element is an emblem of zeal and zest of life. The best compatible signs for Sagittarius are Aries and Leo. Energetic Arians invoke the enthusiasm in Sagittarius and bring out the real sprit from him which is essential for the harmony of its relation. Sagittarius and Leo is also compatible because both of them are fun loving and adventurous.

SUITABLE CAREER:

Sagittarius key phrase "I see" shows that people of this zodiac sign never accept defeat and enjoy to do experiments. In the light of these traits public relations, social administration or theology would be ideal profession for them.

Possible Health Concerns:

Sagittarius is at the great risk of diseases that involve around its heart and belly. Disorders of lungs, skin disease and joints pain can also affect the people of this sign.

LIKES:

People of this zodiac sign enjoy traveling and enjoying the nature.

DISLIKES:

Sagittarius doesn't like lethargy and conspiracies in his life.

Hot celebrity of Sagittarius:

Brad Pitt, Christina Applegate

Ads

Order Gemstone Lockets

Allah Name Locket

Ads

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah

Like Us On Facebook

You will be the first to comment here.
Cancel